لاہور:آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما نعیم احمدشاہ نے کہا ہے کہ حکومت بجلی گیس پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرے،حکومتی لوگ باہر نکل کردیکھیں عوام تبدیلی سے کتنے عاجز آچکے ہیں۔ بجلی، گیس،ادویا ت اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اس سطح پر پہنچا دی گئی ہے کہ عوام کا جینا محال ہو چکا ہے۔
ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے محمد اظہرقادری،حاجی محمدعارف،حاجی اظہرسراج، چوہدری گل شیروڑائچ، میاں طاہرمحمود، میاں طیب یونس، میاں محسن یونس، میاں عامرمشتاق، میاں سرمدنوید، میاں عامراکرام، عبدالرحمان وٹوو دیگر سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔
عوام حکمرانوں کی نا اہلیوں کے باعث معاشی و معاشرتی مسائل کی زد میں ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ عمران خان کے وعدے وفا ہوتے نظر نہیں آرہے۔
انہو ں نے کہاکہ ایک جانب مہنگائی نے غریب عوام کا جینا محال کررکھا ہے تودوسری جانب کاروباری صورتحال بہتر نہ ہونے کی وجہ سے کارو باری افراد ذہنی مریض بن چکے ہیں، عام آدمی طرح طرح کے مسائل کا شکار ہے۔
مزید پڑھیں: مالی سال 2021-22کے پہلے دو ماہ میں سبزیوں کی برآمدات 83فیصد بڑھ گئیں