کراچی میں سی آئی اے کی کارروائی، تاجر سے 1 کروڑ مانگنے والا بھتہ خور گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، سی آئی اے کی کارروائی، تاجر سے 1 کروڑ مانگنے والا بھتہ خور گرفتار
کراچی، سی آئی اے کی کارروائی، تاجر سے 1 کروڑ مانگنے والا بھتہ خور گرفتار

کراچی میں ایس آئی یو، سی آئی اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تاجر سے 1 کروڑ مانگنے والے مبینہ بھتہ خور کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی آئی اے پولیس نے ملزم کو کراچی کے علاقے منظور کالونی سے حراست میں لیا۔ ایس ایس پی، ایس آئی یو عارف عزیز کے مطابق سی آئی اے کے اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ نے ملزم کو بھتہ طلب کرنے کے الزام میں گرفتار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں چارجڈ پارکنگ کے نام پر بھتہ خوری بند کی جائے۔سندھ ہائیکورٹ

کراچی میں لاک ڈاؤن، انڈرگراؤنڈ کاروبار، پولیس کا بھتہ ڈبل، اشیاء بھی مہنگی

گرفتار ملزم نے جوڑیا بازور میں چائے کی پتی کے ایک تاجر ثقلین سے 1 کروڑ روپے بھتہ مانگا۔ واقعے کا مقدمہ فیروز آباد تھانے میں درج اور ایس آئی یو میں زیر تفتیش ہے۔ گرفتار ملزم نے تاجر کے گھر لفافے میں بھتے کی پرچی اور پستول کی گولیاں پہنچائیں۔

ایس پی، ایس آئی یو عارف عزیز کا کہنا ہے کہ ملزم نے ٹیلی فون کے ذریعے کال کرکے تاجر سے بھتہ طلب کیا۔ ملزم پہلے بھی 6 مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ بھتہ طلبی کے کیس میں ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ 

 خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی پولیس نے بم بردار 3 بھتہ خورڈکیت گرفتار کرلئے،چاکیواڑہ اور بغدادی میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کرکے ان کے 2 اڈے مسمار کردئیے، اس دوران 7 منشیات فروشوں کو گرفتا کیا گیا۔

گزشتہ ماہ کراچی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے دوران 10  ڈکیت گرفتار کرکے لاکھوں کا لوٹا ہوا سامان برآمد کرلیا جبکہ مختلف علاقوں سے پولیس نے خاتوں سمیت 27 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

مزید پڑھیں: لیاقت آباد پولیس کی کارروائی،  3 بم بردار بھتہ خور گرفتار

Related Posts