اسپتال میں نرسز اور خواتین کی فحش ویڈیوز بنانے والا ڈاکٹر گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور، جناح اسپتال میں نرسوں اور خواتین کی فحش ویڈیوز بنانے والا ڈاکٹر گرفتار
لاہور، جناح اسپتال میں نرسوں اور خواتین کی فحش ویڈیوز بنانے والا ڈاکٹر گرفتار

لاہور:جناح اسپتال میں نرسوں اور خواتین ڈاکٹروں کی قابل اعتراض ویڈیوز بنانے کے الزام میں ایک ڈاکٹر کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ نے تحویل میں لے لیا ہے۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ لاہور کے جناح ہسپتال پر چھاپہ مار کر خواتین ڈاکٹروں اور نرسوں کو ان کی فحش ویڈیوز اور تصاویر استعمال کر کے بلیک میل کرنے والے ڈاکٹرکوگرفتار کیا ہے۔

ایف آئی اے کی ٹیم نے ملزم ڈاکٹر کے موبائل فون سے خاتون ڈاکٹروں اور نرسوں کی 50 فحش ویڈیوز بھی برآمد کیں۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

19 ستمبر کو ایسے ہی ایک واقعے میں، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے حیدرآباد سے ایک شخص کو گرفتار کیا تھا جس پر ایک لڑکی کی غیر اخلاقی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرکے ہراساں کرنے کا الزام تھا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں لڑکیوں کی نازیبا ویڈیو بناکر بلیک میل کرنیوالے 5ملزمان گرفتار

سائبر کرائم ونگ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر نے بتایا کہ ملزم نے لڑکی کے واش روم میں خفیہ کیمرہ لگا کر نامناسب ویڈیو ریکارڈ کی اور متاثرہ کو بلیک میل کر رہا تھا۔

Related Posts