اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان آج بھی سب سے سستا پیٹرول فروخت کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہے، دیگر ممالک میں پٹرول کی قیمت ہم سے زیادہ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا کہ پٹرول کی 30 ستمبر کی قیمت پوری دنیا کی ہمارے سامنے ہے، جس کے مطابق پاکستان دنیا کے سستے ترین ممالک میں سے ایک ہے۔
وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے دنیا بھر میں پٹرول کی قیمتوں کا موازنہ شیئر کیا ہے جس کے مطابق پاکستان میں پٹرول کی قیمت 0.75 ڈالر فی لیٹر ہے۔ برطانیہ میں پٹرول 1.87 ڈالر فی لیٹر اور روس میں 0.68 ڈالر فی لیٹر کے حساب سے فروخت ہوتا ہے۔
وفاقی وزیر علی زیدی کے مطابق کینیڈا میں پٹرول 1.22 ڈالر ، امریکہ میں 0.93 ، برازیل میں 1.13 ، یوراگوئے میں 1.64 ، سعودی عرب میں 0.62 ، بھارت میں 1.38 اور چین میں 1.17 ڈالر فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔
Chart showing per litre price of petrol around the world on Sept 30, 2021!
Pakistan is still amongst the cheapest in the world. pic.twitter.com/ByPRQLAxbu— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) October 12, 2021