مدارس کو حکومتی تحویل میں دے کر دین کو داؤ پر نہیں لگا سکتے، مولانا حنیف جالندھری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مدارس کو حکومتی تحویل میں دے کر دین کو داؤ پر نہیں لگا سکتے، مولانا حنیف جالندھری
مدارس کو حکومتی تحویل میں دے کر دین کو داؤ پر نہیں لگا سکتے، مولانا حنیف جالندھری

اسلام آباد : وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف جالندھری نے کہا ہے کہ دینی مدارس کا وجود دین کے لیے اور وفاق المدارس کا وجود دینی مدارسِ کے لیے ضروری ہے، مدارس کو حکومتی تحویل میں دے کر دین کو داؤ پر نہیں لگا سکتے۔

ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف جالندھری نے ادارہ علوم اسلامی اسلام اباد، دارالعلوم تعلیم القرآن راولپنڈی اور دیگر مقامات پر اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

یہ بھی پڑھیں 

وویمن یونیورسٹی باغ کی بہتری کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کریں گے،صدر آزاد جموں وکشمیر

اساتذہ و ملازمین نے جامعہ اردو کے نگران کو گھربھجوانے کیلئے اتحاد کرلیا

انہوں نے کہا کہ دین کی بقاء کے لئے مدارس کا وجود اور مدارس کی حفاظت کے لیے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا وجود از حد ضروری ہے۔ مدارس دینیہ کا اتحاد و یکجہتی ہماری قوت ہے دشمن اس قوت کو توڑ کر اپنے مقاصد کی تکمیل چاہتا ہے، مدارس کے نظام و نصاب اور حریت فکر وعمل کا ہرقیمت پر تحفظ کریں گے، وفاق المدارس مفتی تقی عثمانی کی قیادت میں مزید ترقی کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ آج تک جتنے دینی ادارے حکومتی تحویل میں گئے وہ سب برباد ہوگئے، ہم دین کو داؤ پر نہیں لگا سکتے اس لیے مدارس کو حکومتی کنٹرول سے ہر قیمت پر آزاد رکھنا چاہتے ہیں، مدارس کے خلاف سازشوں کے نتیجے میں وفاق المدارس مزید مضبوط ہوا ہے اور ان شاءاللہ آئندہ حضرت مفتی تقی عثمانی کی قیادت میں وفاق المدارس مزید ترقی کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاق المدارس نے دینی مدارس کے نصاب، نظام، انتظامی ڈھانچے اور مالیاتی سسٹم کی حفاظت کی اور آئندہ بھی مدارس کا پہرہ دیں گے، ہم نے مدارس تک گرم و سرد ہوائیں نہیں ہہنچنے دیں اور آئندہ بھی مدارس بنانے، چلانے اور بچانے کے لیے اہل مدارس کا ہر ممکن تعاون کریں گے- مولانا جالندھری نے کہا کہ اہل مدارس پریشان نہ ہوں ان کے معاملات مضبوط ہاتھوں میں ہیں-

Related Posts