لاہور: دفاعی چیمپئن خیبر پختونوخواہ نے ناردرن کو پہلے سیمی فائنل میں شکست دے کر نیشنل ٹی ٹونٹی کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی.
کے پی نے 157 رنز کا ہدف 5 گیندیں قبل 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا.
افتخار احمد کی 17 گیندوں پر 260 سے زائد کے اسٹرائیک ریٹ سے 45 رنز کی اننگز نے کے پی کی جیت میں اہم کردار ادا کیا.
ان فارم بیٹر صاحبزادہ فرحان نے 53 رنز کی اننگز کھیلی.
مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں خیبر پختونوخواہ کے ان فارم بیٹر صاحبزادہ فرحان نے 39 گیندوں پر 135.9 کے اسٹرائیک ریٹ سے 53 رنز اسکور کرکے اپنی ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا.
یہ بھی پڑھیں
نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ: سندھ نے بلوچستان کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کیلئے افغان کرکٹ ٹیم دوحہ روانہ ہوگئی