کراچی: پاکستان اسٹاک میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری مندی کے بعد آج کاروباری روز (منگل) کے دوران 53.73 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 43883.08 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔
آج پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.12 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 18 کروڑ 86 لاکھ 47 ہزار 708 شیئرز کا لین دین ہوا۔اس کے علاوہ سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئر خریدنے کا سلسلہ بھی جاری رہا۔
دوسری جانب روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی 171 روپے کی حد کو عبور کرگیا، یاد رہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈالر ہورڈنگ میں ملوث 88 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ جبکہ 47افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔
مزید پڑھیں: چیئرمین نادرا نے کراچی کے شہریوں کی شکایات دور کرنیکی ہدایات جاری کردیں