پولیس کی شہرقائد کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 7 منشیات فروش گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پولیس کے شہرقائد کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 7 منشیات فروش گرفتار
پولیس کے شہرقائد کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 7 منشیات فروش گرفتار

کراچی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشی اور سپلائی میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 7 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز کے مطابق ملزمان کو علاقہ تھانہ کلاکوٹ، رسالہ اور بغدادی کی حدود سے گرفتار کیا گیا. تھانہ کلاکوٹ کی حدود سے ملزمان محمد عارف ، محمد آصف عرف ماما ، عمران ، محمد کلیم اور عدنان کو گرفتار کیا گیا، جن سے (5480) گرام چرس اور زر فروختگی رقم برامد کی گئی.

یہ بھی پڑھیں

سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، لیاری گینگ وار کے 2 دہشتگرد گرفتار

اے این ایف کی کارروائی، 4کلوگرام ہیروئن بحرین لے جانے کی کوشش ناکام

سرفراز نواز کے مطابق تھانہ رسالہ کی حدود سے ملزم اشفاق عرف جوجی کو گرفتار کیا گیا جس سے (60) گرام آئس اور زر فروختگی برآمد کی گئی تھانہ بغدادی کی حدود سے ملزم اسامہ کو گرفتار کیا گیا، جس سے (52) گرام کرسٹال اور زر فروختگی برآمد کی گئی۔

ایس ایس پی سٹی کے مطابق ملزمان کو دوران اسنیپ چیکنگ اور پیٹرولنگ کے منشیات سپلائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان لیاری اور اطراف میں منشیات فروشی کیا کرتے تھے. ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کر کے تفتیش جاری ہے. ملزمان سے دیگر ساتھیوں کے متعلق بھی پوچھ گچھ جاری ہے۔

Related Posts