کمپنیز سے کام ملنا بند، بالی ووڈ اسٹارز شاہ رخ خان کی مدد کیلئے آگئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کمپنیز سے کام ملنا بند، بالی ووڈ اسٹارز شاہ رخ خان کی مدد کیلئے آگئے
کمپنیز سے کام ملنا بند، بالی ووڈ اسٹارز شاہ رخ خان کی مدد کیلئے آگئےکمپنیز سے کام ملنا بند، بالی ووڈ اسٹارز شاہ رخ خان کی مدد کیلئے آگئے

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری میں کنگ خان کہلانے والے معروف اداکار کو کمپنیز سے کام ملنا بند ہوگیا جس پر بالی ووڈ اسٹارز شاہ رخ خان کی مدد کیلئے آگے آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کی گرفتاری کے بعد سے متعدد برانڈز نے کنگ خان کو اشتہارات میں کام دینا بند کردیا۔ بالی ووڈ اداکاروں کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کا نام برانڈز سے بڑا اور مداحوں کی اس کیلئے محبت ناقابلِ یقین حد تک وسیع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کیا اپنے بیٹے آریان کی گرفتاری کیلئے شاہ رخ خان ذمہ دار ہیں؟

آریان کو گرفتار کرنیوالا این سی بی عہدیدار بھارتی اداکارہ کا شوہر نکلا

منشیات کا استعمال تباہ کن ہے۔فہد مصطفیٰ کا شاہ رخ کے بیٹے کیلئے پیغام

معروف بھارتی اسٹار انجانا سہانی کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کی شہرت، عوام الناس میں مقبولیت اور اداکاری کا جنون ناقابلِ تردید ہے۔ کنگ خان کے طور پر وہ جو قدرو قیمت رکھتے ہیں وہ اس صدمے اور تکلیف سے کہیں بڑی ہے جس کا آج کل انہیں سامنا ہے۔

انجانا سہانی نے کہا کہ برانڈز کو شاہ رخ خان کے مداحوں کی جانب سے ملنے والی محبت کی طاقت کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے اور دنیا بھر میں انہیں جو شہرت اور تعریف و توصیف ملتی ہے، وہ کسی بھی طرح سے قابلِ فراموش قرار نہیں دی جاسکتی۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل کنگ خان کے بیٹے آریان کی گرفتاری پر بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے شاہ رخ خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا، کنگنا رناوت نے شاہ رخ خان کے لئے ایک طنز آمیز پوسٹ شیئر کی۔

بھارتی اداکارہ نے 2 روز قبل انسٹاگرام پوسٹ کو ری پوسٹ کیا اور یہ پوسٹ ہالی ووڈ کے مشہور اداکار جیکی چن کے بارے میں تھی ۔انہوں نے اس پوسٹ کو اپنی انسٹا گرام اسٹوریز پر شیئر کرکے معافی مانگنے کا مشورہ دے دیا۔

مزید پڑھیں:  کنگنا رناوت نے شاہ رخ خان پرتنقید کے نشتر برسا دیئے

Related Posts