کراچی: وفاقی وزیربحری امور علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ سی ویو پر پھنسنے والے جہاز ہینگ ٹونگ 77 مالک کو جہاز لے جانے سے پہلے واجبات ادا کرنا ہونگے۔
اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا کہ جہاز روزانہ کی بنیاد پر یہاں کھڑا ہے، برتھنگ چارجز لاگو ہوں گے، دباؤ ڈالنے کے ہتھکنڈے استعمال کرنے سے گریز کیا جائے۔
ہینگ ٹونگ 77 جہاز جو کہ سی ویو میں پھنس گیا تھا سفر کرنے سے پہلے اس کے مالک کو تمام کے پی ٹی (کراچی پورٹ ٹرسٹ) واجبات اور چارجز ادا کرنا ہوں گے۔ ہر روز جہاز یہاں رہتا ہے ، عام برتھنگ چارجز میں اضافہ ہوگا۔ دباؤ کے ہتھکنڈے مجھے صرف آپ کے نام (اور شرمندہ) کرنے پر مجبور کریں گے ! https://t.co/bSrtfhW8J3
— Ali Zaidi News (@AliZaidiNews) October 11, 2021
واضح رہے کہ کراچی کے ساحل پر پھنسا ہوا بحری جہاز ہینگ ٹونگ کامیابی سے نکالاجاچکا ہے، کراچی کے ساحل پر کارگو جہاز رواں برس 21 جولائی کے روز پھنس گیا تھا۔
کپتان کے مطابق جہاز کا ایک اینکر پھنسنے سے 1 روز قبل ہی ٹوٹ چکا تھا جبکہ دوسرا 20 اور 21 جولائی کی درمیانی شب ٹوٹ گیا۔
ذرائع کے مطابق شپنگ لائن سپلائی کا جہاز سامان فراہم کر نے ہے بعد واپس جارہا تھا لیکن انجن کمزور ہونے پر اونچی لہروں کو برداشت نہیں کرسکا۔
اس سے قبل کراچی کے ساحل مبارک ولیج پر ایک غیر ملکی کوئلہ بردار بحری جہاز ساحل پر پھنس گیا تھاکوئلہ بردار سمندری جہازساحل سے ٹکرایاجہاں جہاز کو تیز لہروں نے ساحل کی جانب دھکیل دیا۔
مزید پڑھیں:
سی ویو کے ساحل پر پھنسا مال بردار بحری جہاز ہینگ ٹونگ کامیابی سے نکال لیا گیا
بلیو اکانومی سے کئی سیکٹر جڑے ہیں،یورپی یونین ویزوں کااجراء آسان بنائے،علی زیدی