دفعہ 144 نافذ،کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پھربند

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh bans pillion riding in Karachi

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے میں دفعہ 144 کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔

سندھ حکومت نے بارہ ربیع الاول کے موقع پر کسی بھی ممکنہ ناخوشگوارصورتحال سے نمٹنے کیلئے سیکورٹی انتظامات کا آغاز کردیا ہے اور صوبے میں دفعہ 144 کے نفاذ کے ساتھ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔

واضح رہے کہ پورے ملک کی طرح شہرقائد میں بھی جشن عید میلاد النبیﷺ کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں،شہر رنگ و نور میں ڈوب گیا ہے جبکہ ہر سو درودو سلام کی صدائیں بلند ہو رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:

کراچی: عید میلادالنبیؐ کے مرکزی جلوس کے لیے سیکورٹی پلان تیار

عید میلادالنبیؐ کی خوشیاں اور محسنِ انسانیت ﷺ کا اخلاق و کردار

جشن عید میلادالنبیﷺ کے سلسلے میں شہر بھر کی مساجد ،عمارتوں اور شاہرائوں کو سبز پرچموں اور برقی قمقموں سے سجایا جارہا ہے۔

بڑی عمارتوں پر چراغاں جبکہ کئی بازاروں اور شاہراہوں پر محرابیں اور آرائشی دروازے بھی لگائے گئے ہیں۔

دوسری جانب حکومت نے جشن عید میلادالنبیﷺکے موقع پر عوام کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے اہم اقدامات اٹھانا شروع کردیئے ہیں جبکہ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی بھی عائد کردی گئی ہے۔

Related Posts