کراچی:ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر و سابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ عبدلقدیر خان پاکستان کے ہیرو آج ہم میں موجود نہیں پاکستان کیلئے ڈاکٹرعبدالقدیرخان کی خدمات رہتی دنیا تک فراموش نہیں کی جاسکتیں۔
مرکز بہادر آباد پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وسیم اختر کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم پاکستان کا ایک ایک فرد ڈاکٹرعبدلقدیرخان کو خراج تحسین پیش کرتاہے اور ڈاکٹرعبدلقدیرخان کے مشن کو آگے بڑھانے میں مصروف عمل نظر آئیگا۔
وسیم اختر نے کہا کہ ڈاکٹرعبدلقدیرخان کی رحلت پر ہم نے حیدرآباد حقوق ریلی کے شرکا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی غائبانہ نماز جنازہ میں ارا کین رابطہ کمیٹی،ذمہ داران و کارکنان اور حیدر آباد کے عوام بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔
وسیم اختر نے مزید کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں کے عوام حکومتی پالیسیوں سے تنگ آگئے ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب ایم کیو ایم پاکستان عوام کے ساتھ مل کر پیپلز پارٹی کی متعصب حکومت کا خاتمہ کریں گے۔
دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی غائبانہ نماز جنازہ آج بروز پیرخالق دیناہال ایم اے جناح روڈکراچی میں ادا کی جائیگی۔
مزید پڑھیں: ڈاکٹر عبدالقدیرخان سرکاری اعزاز کے ساتھ اسلام آبادمیں سپرد خاک