ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ کی جائے گی، شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ کی جائے گی، شیخ رشید
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ کی جائے گی، شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ کی جائے گی۔ وزارت داخلہ نے اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تدفین کے حوالے سے ہونے والے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق کابینہ کے تمام ارکان نماز جنازہ میں شرکت کریں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے اور مسلح افواج کے اعلیٰ افسران بھی شرکت کریں گے، جبکہ عوام کو بھی نماز جنازہ میں شریک ہونے کی اجازت ہو گی۔

شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ دو قبریں بنائی جارہی ہیں ایک قبر ایچ 8 میں جبکہ دوسری قبر فیصل مسجد کے احاطے بنائی جارہی ہے۔ تاہم جو فیصلہ ڈاکٹر قدیر کے اہلخانہ کریں گے اس پر عمل کیا جائےگا۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی میں نماز جنازہ میں شرکت کریں گے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر آج قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا انتقال:وزیراعظم اور صدر علوی سمیت سیاسی رہنماؤں کا اظہار تعزیت

آزاد کشمیر کے سابق صدر سردار سکندر حیات خان انتقال کر گئے

Related Posts