آزاد کشمیر کے سابق صدر سردار سکندر حیات خان انتقال کر گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آزاد کشمیر کے سابق صدر سردار سکندر حیات خان انتقال کر گئے
آزاد کشمیر کے سابق صدر سردار سکندر حیات خان انتقال کر گئے

مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر اور وزیراعظم سردار سکندر حیات خان انتقال کر گئے، ان کے اہل خانہ نے ہفتے کے روز ان کے انتقال کی تصدیق کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ، آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار سکندر حیات خان ایک نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ انہیں دل بیماری کا عارضہ لاحق تھا۔ وہ آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر اور دو مرتبہ وزیر اعظم کے عہدے پر فائز رہ چکے تھے۔

رواں سال کے شروع میں سردار سکندر حیات خان نے مسلم لیگ (ن) سے علیحدگی اختیار کر لی اور دوبارہ مسلم کانفرنس (ایم سی) کو جوائن کرلیا تھا۔ خان کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کے علمبرداروں میں شامل تھے۔

دریں اثناء وزیراعظم عمران خان نے سردار سکندر حیات خان کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ، “سردار سکندر حیات خان کے انتقال کا جان کر دکھ ہوا۔”

انہوں نے لکھا ہے کہ “کشمیر کاز اور کشمیری عوام کے لیے ان خدمات لازوال تھی۔ میری دعائیں اور تعزیت ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔”

وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ “سردار سکندر حیات خان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم کے خلاف آواز بلند کی۔” وزیر اطلاعات نے ایک بیان میں مزید کہا کہ “خان ایک نیک اور اصول پسند سیاستدان تھے۔”

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے مایہ ناز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان انتقال کر گئے

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا انتقال:وزیراعظم اور صدر علوی سمیت سیاسی رہنماؤں کا اظہار تعزیت

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بھی مرحوم کی کاوشوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ سکندر حیات خان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

کشمیر پر پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی نے بھی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ “انہیں سینئر سیاستدان سردار سکندر حیات خان کی موت کی خبر سن کر دکھ ہوا ہے۔”

Related Posts