اسلام آباد: غوری ٹاؤن کے لینڈ مافیا چوہدری عثمان کے خلاف 87 لاکھ روپے کے فراڈ کا نیا کیس سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق غوری ٹاؤن فیز فور اے کے رہائشی ظہیر خان نامی شہری نے پانچ ماہ قبل چوہدری عثمان سے غوری ٹاؤن فیز فور اے کی گلی نمبر 36 میں پلاٹ نمبر 1004 اور گلی نمبر 38 میں پلاٹ نمبر 1029 خریدا تھا۔ جب اس پلاٹ پر تعمیرات شروع کروائی تو پلاٹ کے اصل مالکان سامنے آگئے اور انہوں نے پلاٹ کی ملکیتی ثبوت دکھائے۔
شہری ظہیر خان نے اس فراڈ پر جب احتجاج کیا تو چوہدری عثمان نے شہری کو مطمئن کرنے کے لئے غوری ٹاؤن فیز فور اے کی گلی نمبر 29 میں دو متبادل پلاٹس 316 اور 316 اے دے دیے۔ جب شہری نے ان پلاٹوں پر مکان کی تعمیرات مکمل کی تو ان پلاٹوں کے بھی اصل مالکان نکل آئے ۔
یہ بھی پڑھیں
تھانہ سہالہ کی حدود میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ، نوجوان جاں بحق
شاہراہِ نورجہاں پولیس کی کارروائی، ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار