کراچی:پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے 2021-22 میں ثاقب نسیم بلامقابلہ مرکزی چیئرمین جبکہ جاوید اصغر سینئر وائس چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔
پائما کے اعلامیے کے مطابق محمد جنید تیلی وائس چیئرمین برائے سندھ بلوچستان ریجن جبکہ اویس نثار پنجاب کے پی کے ریجن کے وائس چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔
سندھ بلوچستان ریجن سے پائما کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے لیے جاوید خانانی،آصف امان اللہ،بہروز کپاڈیا، رضوان الماس اور شعیب شریف جبکہ پنجاب کے پی کے ریجن سے خلیل قیصر،محمد نعمان افضل،محمد رمضان، بلال اسلم، محمداحمد،سہیل احمد اورمحمد عمیر مظہر ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔
پائما کے6اکتوبر2021کو ہونے والے اجلاس عام میںسالانہ حسابات کی منظوری بھی دی گئی جبکہ تمام ممبران نے سبکدوش سینئر وائس چیئرمین حنیف لاکھانی اورسبکدوش وائس چیئرمین فرحان اشرفی کی خدمات پرشاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
پائما کے سبکدوش سینئر وائس چیئرمین حنیف لاکھانی اورسبکدوش وائس چیئرمین فرحان اشرفی نے اجلاس عام سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نومنتخب عہدیداریارن کے تاجروںکے مسائل حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
مزید پڑھیں:نکاٹی کا خام مال کی عدم فراہمی پر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کامطالبہ