پاکستان کا ویکسین کی مساوی تقسیم اور قرض میں ریلیف کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کا ویکسین کی مساوی تقسیم اور قرض میں ریلیف کا مطالبہ
پاکستان کا ویکسین کی مساوی تقسیم اور قرض میں ریلیف کا مطالبہ

نیو یارک: پاکستان نے اقوامِ متحدہ سے کورونا ویکسین کی مساوی تقسیم اور ترقی پذیر و پسماندہ ممالک کو قرض میں ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ کورونا وائرس کو شکست دینے کیلئے ویکسین کی مساوی تقسیم ضروری ہے جبکہ ترقی یافتہ ممالک اپنی زیادہ تر آبادی کی ویکسینیشن کے عمل سے گزر چکے ہیں۔ ترقی پذیر ممالک کی صورتحال مخدوش ہے جہاں 5 فیصد سے بھی کم آبادی نے ویکسین لگوائی۔

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں سیکنڈ کمیٹی سے اپنے خطاب میں پاکستانی مندوب نے کہا کہ کورونا کی وبا کے خلاف متحد ہونے کی بجائے ترقی یافتہ اقوام نے قبائلی دور کی یاد تازہ کردی۔2030 ایجنڈا کے نفاذ کے متعلق منیر اکرم نے کہا کہ موجودہ رجحانات ظاہر کرتے ہیں کہ 2030 تک استحکام پذیر ترقیاتی اہداف حاصل نہیں کیے جاسکیں گے۔

جنرل اسمبلی کی کمیٹی سے خطاب میں منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان چینی صدر کے عالمی ترقیاتی اقدام کا خیر مقدم کرتا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ترقی پذیر اور سرمایہ دار ممالک استحکام پذیر اہداف کیلئے متحد ہو کر تمام اقوام کی مشترکہ خوشحالی کا باعث بنیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان نے بھی 2030 کے ایجنڈے کیلئے ایکشن پلان ترتیب دیا ہے۔

پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک سے قرض کا بوجھ بھی کم کیا جانا چاہئے جس کیلئے جی 20 ڈی ایس ایس آئی کی توسیع کا اقدام اٹھایا جاسکتا ہے۔ قرض کم اور ختم کیا جانا چاہئے تاکہ ترقی پذیر اور پسماندہ ممالک کورونا کے خلاف معاشی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔ امیر ممالک کی جانب سے کم از کم 150ارب ڈالر کی امداد دی جائے۔ 

یہ بھی پڑھیں: جام کمال کے خلاف 3وزرا، 2مشیر اور 4پارلیمانی سیکریٹری مستعفی

Related Posts