کراچی:ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفرازکا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے خلیجِ بنگال اور بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ تشکیل پاسکتا ہے، جس کے باعث ڈپریشن یا سمندری طوفان بن سکتا ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آئندہ ہفتے خلیج بنگال میں بننے والا ہوا کا یہ کم دباؤ مشرقی بھارت کے قریب پہنچنے تک ڈپریشن یا سمندری طوفان بن سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اکتوبر اور نومبر میں سمندری طوفان بنتے ہیں، اس دوران ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہو سکتا ہے تاہم ہوا کے کم دباؤ کی تشکیل کے بعد اس کا ٹریک اور شدت واضح ہو گی۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بتایاکہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف رہنے کا امکان ہے۔بدھ کوشہرِ قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ صبح کے وقت نمی کا تناسب 85 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
مزید پڑھیں: سمندری طوفان شاہین، محکمہ موسمیات نے چھٹا الرٹ جاری کردیا