کابل:افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی نے صدرشرف غنی کے ساتھ اختلافا ت کی وجہ سے استعفیٰ دیدیا ہے ۔ بدھ کوصدر اشرف غنی کو بھیجے گئے استعفیٰ کاعکس فیس بک پر جاری کر تے ہوئے بتایا کہ صدر اشرف غنی اور ان کے دفتر نے ملک میں سیاسی مخالفتیں اور دوریاں پیدا کیں اور اداروں کے درمیان اختلافات پیدا کئے ۔
صلاح الدین ربانی نے کہاکہ ان کی وزارت کے دور ان ایک متوازی نظام بنایاگیااوراداروں کو کمزور کرلیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ دنیا میں نظام کو مضبوط بنایا جاتا ہے لیکن افغانستان میں حکومتی اداروں کو ذاتی ملکیت سمجھا جاتا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں اداروں کے درمیان بہت عرصے سے ٹکراؤ اورتعصب والا ماحول تھا ۔انہوں نے کہاکہ میں اپنے ملک کی خاطر گزشتہ پانچ سال میں اس صورتحال کو برداشت کیا تاکہ نظام قائم رہ سکے ۔
انہوں نے کہاکہ میں نے خارجہ پالیسی کے حوالے سے بہت مشکلات دیکھیں لیکن باوجود اس کے قومی مفادات کیلئے بڑی ذمہ داری سے کام کیا ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ نازک حالات میں جبکہ حکومت کے پانچ سال پورے ہو چکے ہیں میں دوسرے لوگوں کو کام کر نے کا موقع فراہم کررہا ہوں۔
انہوں نے الزا م لگایا کہ کئی عناصر نے حکومتی اداروں کو تباہ کر نے کی کوشش کی ۔اس ماحول میں میرے لئے کام کر نا مشکل ہے اور میں استعفیٰ دے رہا ہوں ۔
دوسری جانب: ترکی اور روس کا کردجنگجوؤں کو شامی سرحدی علاقوں سے نکالنے کے لیے معاہدہ