ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر فضائی سفر پر پابندی عائدکردی گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی ایئر لائن نے سعودی عرب کی مزید پروازوں کیلئے اجازت حاصل کرلی
قومی ایئر لائن نے سعودی عرب کی مزید پروازوں کیلئے اجازت حاصل کرلی

لاہور: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے یکم اکتوبر سے بغیر کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ کے فضائی سفر پر پابندی عائد کر دی۔

ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پروازوں سے متعلق نیا سفری ہدایات نامہ جاری کر دیا، جس کے مطابق بغیر ویکسین سرٹیفکیٹ کے سفر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

بیرون ملک مسافروں کیلئے 72 گھنٹے پہلے کورونا پی سی آر ٹیسٹ اور پاکستان آنے پر ایئرپورٹس پر ریپڈاینٹی جین ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیاہے۔

بیرون ملک مسافروں کو پاس ٹریک ایپ پر سفر سے پہلے تفصیل دینا ہو گی۔ 15 سے 18سال تک کی عمر کے مسافروں کو کورونا سرٹیفکیٹ سے استثنیٰ ہوگا۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے 12 لاکھ 45ہزار افراد متاثر، 27ہزار729 جاں بحق

اسی طرح سفارتکاروں کو کورونا ریپڈاینٹی جین ٹیسٹ سے استثنیٰ ہوگا۔یکم اکتوبر سے بیرون ملک جانے والے بغیر کورونا سرٹیفکیٹ سفر پر پابندی ہوگی۔ ڈومیسٹک پروازوں پربھی یکم اکتوبر سے بغیر کوروناسرٹیفکیٹ سفرپرپابندی عائد کر دی گئی ہے۔

Related Posts