کولڈ پلے اور بی ٹی ایس کے نئے گیت مائی یونیورس کی ویڈیو ریلیز

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کولڈ پلے اور بی ٹی ایس کے نئے گیت مائی یونیورس کی ویڈیو ریلیز
کولڈ پلے اور بی ٹی ایس کے نئے گیت مائی یونیورس کی ویڈیو ریلیز

کورین پاپ بینڈ بی ٹی ایس اور کولڈ پلے کے نئے گیت مائی یونیورس کی ویڈیو ریلیز کردی گئی ہے جسے صرف 3 گھنٹوں میں 50 لاکھ سے زائد یو ٹیوب صارفین نے دیکھ لیا۔

تفصیلات کے مطابق بی ٹی ایس اور کولڈ پلے نے مشترکہ طور پر نیا گیت مائی یونیورس لکھا اور اس کی ویڈیو میں پرفارم کیا جسے پاپ پروڈیوسر میکس مارٹن نے پیش کیا ہے، گانے کی ویڈیو میں صوتی اثرات اور ویڈیو افیکٹس کا بھرپور استعمال کیا گیا ہے۔

یو ٹیوب پر بی ٹی ایس اور کولڈ پلے کے نئے گیت کو صرف 3 گھنٹوں میں 50 لاکھ سے زائد سوشل میڈیا صارفین نے دیکھ لیا جن میں سے 15 لاکھ افراد نے مائی یونیورس کی رنگا رنگ ویڈیو کو پسندیدگی کی سند عطا کردی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ گیت سے جس طرح ویڈیو کو منسلک کیا گیا، محسوس ایسا ہوتا ہے کہ کائنات کے دو مختلف پہلوؤں کو یکجا کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور دونوں پہلو موسیقی کی بنیاد پر ایک ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل کورین پاپ میوزک بینڈ پر تنقید کرنے اور لطیفے سنانے پر بی ٹی ایس آرمی نے مشہورومعروف مزاحیہ ٹی وی میزبان جیمز کارڈن کو بلیک لسٹ کردیا تھا۔

 لیٹ لیٹ شو کے میزبان جیمز کارڈن نے حال ہی میں اقوامِ متحدہ میں گیت سنانے والے کورین پاپ بینڈ پر لطیفہ سنایا جبکہ بی ٹی ایس بینڈ جنوبی کوریا کے صدر مون جے کی نمائندگی کیلئے اقوامِ متحدہ پہنچا تھا۔

مزید پڑھیں: بینڈ پر تنقید، بی ٹی ایس آرمی نے جیمز کارڈن کو بلیک لسٹ کردیا

Related Posts