پاکستان اور روس کی خصوصی افواج انسداد دہشتگردی کی مشقوں میں حصہ لیں گی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اور روس کی خصوصی افواج انسداد دہشتگردی کی مشقوں میں حصہ لیں گی
پاکستان اور روس کی خصوصی افواج انسداد دہشتگردی کی مشقوں میں حصہ لیں گی

راولپنڈی: پاکستان اور روس نے انسداد دہشتگردی کے خلاف مشترکہ فوجی مشقوں کا انعقاد کیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی مشقوں میں اسپیشل فورسز حصہ لے رہی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق روس کے شہر کرانوڈار کے مولکینو ٹریننگ ایریا میں منعقد ہونے والی مشقیں دو ہفتے تک جاری رہیں گی جن کا دورانیہ دو ہفتوں تک محیط ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بدھ کے روز سے شروع ہونے والی مشقوں کی افتتاحی تقریب میں گیارچی کالوچ کے میئر سرجی بیلپولسکی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ مشقوں میں انسداد دہشت گردی کے ڈومین کا احاطہ کیا جائے گا۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر پاکستان اور روس کے سینئر عہدیدار موجود تھے۔

اس سے قبل یہ اطلاع دی گئی تھی کہ پاک فوج کے ایک دستے نے روس میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے زیراہتمام ایک مشترکہ مشق “امن مشن” کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے تمام رکن ممالک کے فوجی دستے انتہائی مشکل میدان کے ماحول میں مشق میں حصہ لے رہے ہیں۔ بیلاروس اس مشق میں بطور مبصر حصہ لے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد میں جعلی کوویڈ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے پر دو لیب سیل

Related Posts