تیسری بیوی زریں غزل نے موت سے لڑتے عمر شریف کا فلیٹ بیچ دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

The third wife, Zarrin Ghazal, sold the flat of Omar Sharif

کراچی: معروف کامیڈین عمر شریف کی جائیداد کا تنازع میں پیچیدہ ہوگیا، تیسری بیوی زریں غزل سے فلیٹ خریدنے والا شہری عدالت پہنچ گیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے جائیداد کے تنازع پر اداکار عمر شریف، ان کی تیسری اہلیہ زریں غزل، سندھ حکومت اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 21 نومبر کو جواب طلب کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ معروف کامیڈین اور اداکار عمر شریف نے جولائی میں جائیداد تیسری بیوی کو منتقلی کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا جبکہ عمر شریف کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے ان کی تیسری اہلیہ زرین غزل کو اپارٹمنٹ فروخت کرنے سے روک دیاتھا۔کامیڈین عمر شریف کو وہیل چیئر پر سندھ ہائی کورٹ لایا گیا، ان کے ہمراہ وکیل بھی تھے۔

مزید پڑھیں:اداس چہروں پر خوشیاں بکھیرنے والا عمر شریف کسمپرسی تک کیسے پہنچا ؟

وکیل عمرشریف نے کہا کہ اداکار نے 2016ء میں بینک سے قرضہ لے کر اپارٹمنٹ خریدا، وہ اب شدید علیل ہیں اور انہیں بھولنے کی بیماری لاحق ہوگئی ہے۔

وکیل نے مزید کہا کہ دسمبر 2020ء میں زرین غزل نے گفٹ ڈیڈ بنواکر عمر شریف سے دستخط کروالیے۔ عمر شریف کے وکیل نے یہ بھی کہا کہ خدشہ ہے کہ اب 11 کروڑ روپے کا اپارٹمنٹ زرین غزل فروخت کرنا چاہتی ہیں۔

یادرہے کہ اداکار عمر شریف ان دنوں شدید بیمار ہیں اور علاج کیلئے گزشتہ روز ہی ایئرایمبولینس کے ذریعے امریکا روانہ ہوئے ہیں تاہم آج عدالت نے ان کے نام نوٹس جاری کردیا ہے۔

Related Posts