اسلام آباد:نور مقدم قتل کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ مرکزی ملزم ظاہرجعفر کے والدین کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آج سنائے گی، 5 دن قبل دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم ظاہرجعفر کے والدین کی درخواست ضمانت پرفیصلہ آج بدھ کو سنایا جائے گا،فیصلہ اوپن کورٹ میں سنایا جائے گا۔
یاد رہے جسٹس عامر فاروق نے 5 دن قبل دلائل مکمل ہونے پر مرکزی ملزم ظاہرجعفر کے والدین کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا اور ریمارکس دیئے کہ یہ کیس ہمارے ملک میں کرمنل کیسز کا مستقبل طے کرے گا، واقعاتی شواہد کوکیسے جوڑنا ہے اسے سب نے دیکھنا ہے۔
مزید پڑھیں:اوکاڑہ: اٹھارہ سالہ لڑکی سے اجتماعی جنسی زیادتی کے 3 ملزمان گرفتار