پاکستان کے صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں ایک مرتبہ پھر کورونا کیسز میں اضافہ دیکھنے آرہا ہے جس کی بنا پر محکمہ صحت نے نئے احکامات جاری کردیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری صحت پنجاب عمران سکندر بلوچ نے نئے احکامات جاری کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ کورونا کیسز میں پھر سے اضافہ ہورہا ہے۔ اس لیے عملی اقدامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
سیکرٹری صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن کے عمل کو بڑھانے کے لیے نئے احکامات جاری کردیے ہیں۔ ان کا کہنا ہےکہ 28 ستمبر کو خصوصی طور پر شادی ہالز اور مارکیٹس کی خصوصی چیکنگ عمل میں لائی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی شخص کا ویکسی نیشن کارڈ کا QR کوڈ اسکین کرکے چیک کیا جائے گا ، جس کے بعد ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹ کا نمبر nims.nadra.gov.pk پر بھیج کر تصدیق کیا جائے گی۔
سیکرٹری صحت پنجاب کے مطابق ویکسی نیشن اہداف حاصل کرنے کے لئے تمام محکموں اور سیکٹرز کو مختلف تاریخیں تفویض کی گئی ہیں ، ہال میں ویکسی نیشن کی آگاہی سے متعلق پیغامات چلائے جائیں گے، ہال کے باہر اور دعوت نامہ پر صرف ویکسی نیٹڈ مہمانوں کو ہی آنے کی تلقین کی جائے گی۔
عمران سکندر بلوچ نے کہا ہے کہ شادی ہال انتظامیہ کسی بھی نان ویکسی نیٹڈ شخص کو شادی ہال کے اندر آنے کی اجازت نہیں دے گی۔ شادی کا تمام عملہ ویکسی نیٹڈ ہوگا۔ تمام شادی ہالز داخلی راستوں پر معقول آئی ٹی نظام کی مدد سے آنے والے مہمانوں کاویکسی نیشن سٹیٹس 1166 کے ذریعے چیک کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : جوڑے پر تشدد، عثمان مرزا سمیت سات ملزمان پر فرد جرم عائد