اسلام کوٹ: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آج پھر ملک پرظالم، کٹھ پتلی، سلیکٹڈ اور آمریت کی پیداوار کا راج ہے، کٹھ پتلی حکومت گرا کر عوامی حکومت لائیں گے۔
اسلام کوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آج مجھے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے کہ میں تھر کی عوام سے مخاطب ہوں، اس دھرتی کو دنیا صحرائے تھر کے نام سے جانتی ہے، تھر امن و مہمان نوازی کے لیے مشہور ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ آج پھر ظالم، کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ حکومت کا راج ہے، جمہوری اور معاشی حقوق پر حملے ہو رہے ہیں، صوبوں کے حقوق چھینے جا رہے ہیں، اب تو یہ کراچی پر قبضہ بھی کرنا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن کے مطالبے پراستعفیٰ نہیں دوں گا، وزیراعظم کادوٹوک اعلان