بیلجیئم کی وزیر خارجہ اور شاہ محمود قریشی کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بیلجیئم کی وزیر خارجہ اور شاہ محمود قریشی کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
بیلجیئم کی وزیر خارجہ اور شاہ محمود قریشی کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

نیو یارک: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے بیلجیئم کی ہم منصب صوفی ویلمس سے ملاقات کی ہے جس کے دوران پاک بیلجیئم دو طرفہ تعلقات پر گفتگو ہوئی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور زیرِ غور آئے۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے آج اقوامِ متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈ لائن پر بیلجیئن ہم منصب سے ملاقات کی جس کے دوران دونوں ممالک کے باہمی تعلقات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی اور تجارت، سرمایہ کاری اور سیاحت سمیت تمام شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

اس دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور بیلجیئم کے مابین تعلقات مختلف متنوع میدانوں میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مثبت رجحان سے فروغ پا رہے ہیں۔ پاکستان نے کابل سے انخلاء کے دوران بیلجیئم سمیت دیگر ممالک کی مدد کی جس کا شکریہ ادا کیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: مستحکم افغانستان کیلئے مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے۔وزیرخارجہ

قبل ازیں وزیرِ خارجہ  مخدوم شاہ محمود قریشی نے ترک ہم منصب سے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76ویں اجلاس کے موقعے پر مسئلۂ کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کا ساتھ دینے کیلئے تشکر کا اظہار کیا ہے۔

 وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز ترک ہم منصب میولوت چاوش اولو سے جنرل اسمبلی کے 76ویں اجلاس کی سائیڈ لائن پر ملاقات کی جس کے دوران پاک ترکی تعلقات اور تمام شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت خطے کے دیگر اہم معاملات پر گفتگو ہوئی۔

مزید پڑھیں: وزیرِ خارجہ کا ترکی سے مسئلۂ کشمیر پر ساتھ دینے کیلئے اظہارِ تشکر

Related Posts