اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 233 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50 مزید شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 12 لاکھ 34 ہزار 828 افراد کورونا سے متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 27 ہزار 482 افراد انتقال کر گئے۔
کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52ہزار788 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 91 لاکھ 2 ہزار117 ہوگئی۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 4.23فیصد رہی۔
سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ اوراموات پنجاب میں رپورٹ ہوئیں۔ پنجاب میں وائرس سے 4 لاکھ 26 ہزار 639 افراد متاثر جبکہ 12 ہزار 514جاں بحق ہوئے۔ سندھ میں 4لاکھ 53ہزار858کورونا کیسز اور 7 ہزار 316اموات رپورٹ ہوئیں۔
خیبر پختونخوا میں کورونا سے 1لاکھ 72 ہزار 498افراد متاثر جبکہ 5 ہزار 480جاں بحق ہوئے۔ بلوچستان میں 32 ہزار 828 کیسز اور 345اموات رپورٹ ہوئیں۔ گلگت بلتستان میں 10 ہزار 286افراد کورونا سے متاثر جبکہ 184جاں بحق ہوئے۔
آزاد کشمیر میں 33 ہزار 955افراد کورونا سے متاثر جبکہ 734جان کی بازی ہار گئے۔ اسلام آباد میں وائرس سے 1لاکھ 4 ہزار 764افراد متاثر جبکہ 909انتقال کر گئے۔ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 60 ہزار 952ہو گئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 2 ہزار 789مریضوں نے وائرس کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 11 لاکھ 46 ہزار 394 ہوگئی۔ گزشتہ 1 روز میں شرحِ اموات 2.2 فیصد رہی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا نے کورونا ویکسین لگوانے والوں کیلئے پابندیوں میں نرمی کردی