کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

MET predicted rain in Karachi tomorrow

کراچی: شہر قائدمیں گرج چمک کے ساتھ بارش شروع، گرمی کا زور ٹوٹ گیا، شہری گھروں سے نکل آگئے، بیشتر علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ محمودآباد،بحریہ ٹاؤن، گڈاپ، دھابیجی، معمار اور اطراف میں گرج چمک کے ساتھ شروع ہونیوالا بارش کا سلسلہ اب سے کچھ گھنٹوں کے بعد ضلع وسطی میں بھی پھیل جائے گا۔

مزید پڑھیں:چیف جسٹس کی سندھ حکومت پر تنقید، کیا کراچی کی تباہی کی اصل ذمہ دار پیپلز پارٹی ہے؟

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں 23 سے 25 ستمبر کے درمیان مون سون کی بارشوں کا امکان تھا۔محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سے جاری پیش گوئی میں کہا گیا تھاکہ 22 ستمبر سے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ سندھ پر اثرانداز ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 22 ستمبر سے 25 ستمبر کے درمیان تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، بدین میں گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں تیزبارشیں اور معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق 23 سے 25 ستمبر کے درمیان کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، نواب شاہ، دادو، سکھر، خیرپور، لاڑکانہ، جیکب آباد، شکارپور اور جامشورو میں کہیں درمیانی اورکہیں تیزبارشیں ہوسکتی ہیں۔

Related Posts