کامیاب پاکستان پروگرام کی منظوری کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کامیاب پاکستان پروگرام کی منظوری کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس
کامیاب پاکستان پروگرام کی منظوری کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کے ویژن کے تحت کامیاب پاکستان پروگرام کی منظوری کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس کی صدارت وزیرِ خزانہ شوکت ترین کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے آج ہونے والے اجلاس کیلئے 8 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گای جس میں کامیاب پاکستان پروگرام کی منظوری بھی شامل ہے۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کامیاب پاکستان پروگرام کیلئے رضامندی کا عندیہ دے چکا ہے، ای سی سی کی منظوری کے بعد کامیاب پاکستان پروگرام اکتوبر کے آغاز سے قبل شروع کیا جائے گا۔

ای سی سی اجلاس کے دوران پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی، وزارتِ دفاع کی سمری پر افواجِ پاکستان فنڈز اور وزارتِ داخلہ کی سمری پر ایف سی سینٹر کیلئے فنڈز کی منظوری دی جائے گی۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل ای سی سی نے مزید 2 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اگست کے دوران ہوا۔

گزشتہ ماہ کے ای سی سی اجلاس میں وفاقی وزراء، گورنر اسٹیٹ بینک اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی، اجلاس میں پاکستان کی شام کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔

فیصلہ ہوا کہ این ڈی ایم اے کی طرف سے شام کیلئے اشیائے خوردنی فراہم کی جائیں گی،شام میں پاکستان مشن 4.42 کروڑ سے 200 ٹن چاول اور 200 ٹن آٹا خریدے گا۔

مزید پڑھیں: ای سی سی نے مزید دو لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دے دی

Related Posts