کراچی:اداکار یاسر حسین کے اپنی شادی پر نوشین شاہ کے بِن بلائے پہنچنے کا معاملہ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیربحث ،اداکار یاسر حسین نوشین شاہ پر برس پڑے۔
اداکار یاسر حسین نے حال ہی میں نوشین شاہ کے ایک انٹرویو پر اسی واقعے پر دیے گئے بیان پر ردعمل میں کچھ اسٹوریز شیئر کی ہیں۔

اداکار نے لکھا کہ 2019میں میری شادی ہوئی، اب 2021چل رہا ہے، اس وقت بھی اس عورت نے خود کو زبردستی بلوایا تھا، شادی پر سب مہمانوں کو تنگ کیا، میری فیملی کو پریشان کیا، آج دو سال بعد بھی یہ اسی چیز کو کیش کررہی ہے، آخر چاہتی کیا ہو؟۔
ایک اور اسٹوری میں یاسر حسین نے کہا کہ مِس شاہ اس بار میں ثبوت ہی لے آؤں گا، سوشل میڈیا پر کہ کیسے آپ میری جان کا عذاب بن گئی تھیں۔یاسر نے یہ بھی لکھا کہ مہندی کے دن نوشین شاہ انہیں ہی ان کی مہندی کی تصویریں بھیج رہی تھیں۔
واضح رہے کہ اداکار یاسر حسین نے کچھ عرصہ قبل ایک شو میں شرکت کی تھی جہاں یاسر حسین نے بتایا تھا کہ انہوں نے 170مہمانوں کی فہرست بنائی تھی مگر تقریب میں 200سے زائد مہمان شامل تھے۔
مزید پڑھیں:خواتین میں شوہر کی دوسری شادی کا خوف ہونا چاہیے،منیب بٹ