دُنیا بھر میں کورونا سے 23کروڑ 8لاکھ افراد متاثر، 47لاکھ 33ہزار ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 23 کروڑ 8 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس میں مبتلا 47 لاکھ 33 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 23کروڑ 8لاکھ 92 ہزار826 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 47لاکھ 33ہزار 53افراد جان کی بازی ہار گئے۔

وائرس سے متاثرہ 97 ہزار 508 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 85لاکھ 65 ہزار318 ہو گئی۔وائرس کے1 کروڑ 84 لاکھ 67ہزار810 مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔

دُنیا بھر میں 20 کروڑ 75لاکھ 94 ہزار455 افراد کورونا سے صحتیاب ہوگئے۔سب سے زیادہ 4 کروڑ 34لاکھ 4 ہزار877 افراد امریکا میں جبکہ 3 کروڑ 35لاکھ 63 ہزار421 افراد بھارت میں وائرس کا شکار ہوئے۔

امریکا میں کورونا کے باعث 6لاکھ 99 ہزار748 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ بھارت میں وائرس کا شکار4 لاکھ 46ہزار80 افراد جاں بحق ہوئے۔ برازیل میں 2 کروڑ 12لاکھ 83 ہزار 567 افراد متاثر جبکہ 5 لاکھ 92ہزار357 لقمۂ اجل بن گئے۔

قبل ازیں دنیا بھر میں کورونا سے 1 لاکھ ہلاکتیں 79 دنوں میں جبکہ 10 لاکھ ہلاکتیں 235 روز میں ہوئیں۔اموات کی تعداد 10 سے 20 لاکھ تک پہنچنے میں 118 مزید دن لگے۔اگلی 10لاکھ ہلاکتیں 91 جبکہ 40 لاکھ ہلاکتیں 523 دن میں ہوئیں۔

کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں امریکا پہلے، بھارت دوسرے، برازیل تیسرے، برطانیہ چوتھے، روس پانچویں، فرانس چھٹے، ترکی 7ویں، ایران 8ویں، ارجنٹینا 9ویں جبکہ کولمبیا 10ویں نمبر پر موجود ہے۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا  کے 2 ہزار 357 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 58 مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 12 لاکھ 32 ہزار 595 افراد کورونا سے متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 27 ہزار 432 افراد انتقال کر گئے۔ 

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48ہزار151 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 90 لاکھ 49 ہزار329 ہوگئی۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 4.89فیصد رہی۔

مزید پڑھیں:  کورونا کے 2 ہزار 357 نئے کیسز رپورٹ، 58 مزید شہری جاں بحق