پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 357 نئے کیسز رپورٹ، 58 مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 357 نئے کیسز رپورٹ، 58 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 357 نئے کیسز رپورٹ، 58 مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا  کے 2 ہزار 357 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 58 مزید شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 12 لاکھ 32 ہزار 595 افراد کورونا سے متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 27 ہزار 432 افراد انتقال کر گئے۔ 

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48ہزار151 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 90 لاکھ 49 ہزار329 ہوگئی۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 4.89فیصد رہی۔

سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ اوراموات صوبہ پنجاب میں رپورٹ ہوئیں۔ پنجاب میں وائرس سے 4 لاکھ 25 ہزار 703 افراد متاثر جبکہ 12 ہزار 490جاں بحق ہوئے۔ سندھ میں 4لاکھ 53ہزار51کورونا کیسز اور 7 ہزار 310اموات رپورٹ ہوئیں۔

خیبر پختونخوا میں کورونا سے 1لاکھ 72 ہزار 210افراد متاثر جبکہ 5 ہزار 463جاں بحق ہوئے۔ بلوچستان میں 32 ہزار 812 کیسز اور 345اموات رپورٹ ہوئیں۔ گلگت بلتستان میں 10 ہزار 277افراد کورونا سے متاثر جبکہ 183جاں بحق ہوئے۔

آزاد کشمیر میں 33 ہزار 923افراد کورونا سے متاثر جبکہ 734جان کی بازی ہار گئے۔ اسلام آباد میں وائرس سے 1لاکھ 4 ہزار 619افراد متاثر جبکہ 907انتقال کر گئے۔ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 61 ہزار 558ہو گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 2 ہزار 688مریضوں نے وائرس کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 11 لاکھ 43 ہزار 605 ہوگئی۔ گزشتہ 1 روز میں شرحِ اموات 2.2 فیصد رہی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا نے کورونا ویکسین لگوانے والوں کیلئے پابندیوں میں نرمی کردی

Related Posts