خواتین میں شوہر کی دوسری شادی کا خوف ہونا چاہیے،منیب بٹ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Women should live in fear of husband’s second marriage: Muneeb Butt

اداکار منیب بٹ نے حال ہی میں دوسری شادی پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کو شوہر کی دوسری شادی کاخوف رہنا چاہیے۔

اداکار حال ہی میں ایک مارننگ شو میں نمودار ہوئے جہاں میزبان نے ان سے مرد کی دوسری شادی کے بارے میں ان کی رائے کے بارے میں پوچھا۔ جس پر منیب بٹ نے جواب دیا کہ یہ خوف بیویوں میں موجود ہونا چاہیے کہ ان کا شوہر دوسری عورت سے شادی کرسکتا ہے اس لئے وہ اپنے شوہروں سے زیادہ پیار کریں۔

مزید پڑھیں:اداکارہ ماہرہ خان جنسی زیادتی اورگھریلو تشدد ختم کرنے کیلئے پر عزم

دورانِ شو میزبان نے منیب بٹ سے سوال کیا کہ وہ کس ہیروئن کے ساتھ رومانوی فلم میں بطور ہیرو آنا چاہیں گے؟جواب میں منیب بٹ نے یمنی زیدی کی تعریف کی جس پر میزبان نے اپنے سوال کو دہراتے ہوئے کہا کہ کس ہیروئن کے ساتھ رومینٹک فلم میں بطور ہیرو آنا چاہیں گے؟۔

میزبان نے جب اپنے سوال میں صبا قمر یا ماہرہ کا نام لیا تو اس کے جواب میں منیب بٹ نے کہا نہیں یہ دونوں تو مجھ سے عمر میں بہت بڑی ہیں اگر میں ان دونوں کے ساتھ ہیرو آیا تو چھوٹا لگوں گا۔

منیب بٹ نے اپنی بات کو واضح یہ کہتے ہوئے کیا کہ ماہرہ خان اور صبا قمر سینئر اداکارائیں ہیں لہذا میں اپنی عمر کی کسی اداکارہ کے ساتھ ہیرو آنا چاہوں گا۔

Related Posts