کراچی: آئی جی سندھ مشتاق مہر نے چہلم شہدائے کربلا پر سیکورٹی اقدامات کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنائیں۔
آئی جی سندھ مشتاق مہر نے کہا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ سے جلوس کے روٹ کی چیکنگ کرائی جائے۔ مشتاق مہر نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے جلوسوں کے راستوں پر اونچی عمارتوں پر اسنائپر تعینات کرنے کی بھی ہدایت کی۔
آئی جی سندھ نے کہاکہ روٹ پر زیر تعمیر عمارتوں اور ڈی پی باکس کو چیک کیا جائے ، جلوس کے روٹ سے پوسٹرز بینرز اور وال چاکنگ ختم کرائی جائے۔
مزید پڑھیں:جبری مذہب تبدیلی روکنے پر اعتراض کیوں؟