کراچی:کراچی کے علاقے منگھو پیر میں پولیس مقابلے کے بعد ایک منشیات فروش کو زخمی حالت میں جبکہ مختلف علاقوں سے 3 اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کرلیا گیا، شاہ فیصل کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا،ادھرکیماڑی میں اذان سینٹر کی دکانوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
منگھو پیر میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک منشیات فروش کوزخمی حالت میں گرفتارکرلیاگیاجبکہ اس 2ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس کے مطابق 4 پولیس اہلکار گشت پر تھے کہ انہوں نے 3 مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا، جنہوں نے رکنے کے بجائے پولیس پر فائرنگ کر دی۔
مزید پڑھیں : برطانوی پولیس نے ٹرک سے 39 لاشیں برآمد کر لیں، نوجوان شخص گرفتار
جوابی فائرنگ سے منشیات فروش ہدایت اللہ عرف بمباٹ زخمی ہو گیا جبکہ اس کے 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔گرفتار زخمی ملزم کے قبضے سے منشیات اور اسلحہ ملا ہے، ملزم 2017 میں بھی منشیات فروشی کے مقدمے میں گرفتار ہو چکا ہے۔
ادھر شہر کے مختلف علاقوں سے اسٹریٹ کرائم کے مقدمات میں مطلوب 3 اسٹریٹ کرمنلز کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔اسپیشل انویسٹی گیشن پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت خوش دل، افضل اور گل زمین کے نام سے ہوئی ہے۔
گرفتار ملزمان نے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں لوٹ مار کی واردات بھی کی ہے۔گرفتار کیے گئے ملزمان کے خلاف شاہ لطیف، پیر آباد، قائد آباد، گلبرگ، شاہراہِ نورجہاں اور خواجہ اجمیر نگری میں بھی مقدمات درج ہیں، جن میں سے ملزم افضل کو عدالت سے 2 مرتبہ سزا ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کر اچی میں ٹریفک پولیس اہلکار نے کارکے بونٹ پر بیٹھ کر گاڑی روک لی،ویڈیو وائرل