کراچی:وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے کہاہے کہ وفاقی حکومت نے سندھ میں کیا کیا ہے؟ جو وعدے کئے وہ بھی پورے نہیں کئے، سی پیک سے کراچی سرکلر ریلوے کو نکلوا کرایم ایل ون میں شامل کر دیا،وفاقی حکومت غیرسنجیدہ ہے، گرین لائن کا حال بھی پشاور میٹرو جیسا نہ ہوجائے۔
اویس قادر شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گرین لائن پراجیکٹ نواز شریف نے 2016میں شروع کیا، اس پراجیکٹ کا بہت سارا انفرا اسٹرکچر ابھی مکمل نہیں ہوا۔
مزید پڑھیں:کراچی آنیوالی عالمی معیار کی گرین لائن بسیں راولپنڈی، پشاور اور لاہورکی بسوں سے جدید