لندن: برطانوی حکومت نے پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ سے نکال دیا۔ یہ اقدام ٹریفک لائٹ سسٹم کے تحت اٹھایا گیا ہے۔
برطانوی ٹرانسپورٹ سیکرٹری گرانٹ شاپس کے مطابق برطانیہ نے پاکستان، ترکی اور مالدیپ سمیت 8 ممالک کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ سے نکال دیا ہے۔
برطانوی حکومت کے ترجمان کے مطابق کورونا کی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹریفک لائٹ سسٹم کو اپ ڈیٹ کیا۔ برطانیہ کے سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ پاکستان سمیت دیگر 8 ممالک کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا گیا ہے، فیصلے کا اطلاق بائیس ستمبر سے ہوگا۔
TRAVEL UPDATE🔊: we’re making testing easier for travel 🧳💉 From Mon 4 Oct, if you’re fully vax you won’t need a pre-departure test before arrival into England from a non-red country and from later in Oct, will be able to replace the day 2 PCR test with a cheaper lateral flow.
— Rt Hon Grant Shapps MP (@grantshapps) September 17, 2021
ترجمان کے مطابق ترکی، بنگلادیش، مالدیپ، اومان کو بھی ریڈلسٹ سے ہٹا دیا گیا، جس کے بعد پاکستان سمیت کئی ممالک کے نام ریسٹ آف دی ورلڈ لسٹ میں شامل ہوگئے ہیں۔
برطانوی حکومت نے ٹریفک لائٹ سسٹم کو ریڈ، امبر اور گرین لسٹ کی جگہ ریڈ اور رولسٹ سے تبدیل کرنے کا اعلان کیا، جس کے مطابق پاکستان کا نام رو لسٹ میں ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ بین الاقوامی سفر کیلئے 4 اکتوبر سے نیا نظام متعارف کرا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ برطانوی حکومت نے کرونا کی روک تھام کے لیے ٹریفک لائٹ سسٹم متعارف کرایا تھا، جس کے تحت مختلف ممالک کو گرین، امبر اور ریڈ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں برطانوی وزیرخارجہ نے دورۂ پاکستان کے موقع پر ریڈ لسٹ سے نام نکالنے کا اشارہ دیا تھا جبکہ برطانیہ کے اراکین پارلیمنٹ نے بھی اس حوالے سے حکومت کو خطوط لکھے اور احتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔
Pleased to confirm 🇵🇰 is off the red list. I know how difficult the last 5 months were for so many who rely on close links between 🇬🇧 & 🇵🇰. Grateful to @fslsltn @Asad_Umar & superb @nhsrcofficial @OfficialNcoc @NIH_Pakistan @drsafdar64 team for their close collaboration.
— Christian Turner (@CTurnerFCDO) September 17, 2021
یہ بھی پڑھیں : سندھ اسمبلی میں پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے خلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور