لاہور: خاتون اول بشری بی بی نے انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ لاہور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مینٹل ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دور ہ کیا اورفراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔
خاتون اول کو ادارے میں دی جانے والی سہولیات کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی ۔ خاتون اول نے ادارے میں دیے جانے والے کھانے اورمریضوں کی دیکھ بھال کے بارے میں دریافت کیا۔خاتون اول نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی تیمارداری بھی کی۔
خاتون اول بشری بی بی نے لاہور میں شیخ ابوالحسن شازلی ریسرچ سینٹر کا بھی افتتاح کیا۔ ریسرچ سینٹر میں اسلام، صوفی ازم، مذہبی افکار، رواداری، سائنس و ٹیکنالوجی اور جدید علوم پر تحقیق کی جائے گی۔
First Lady, Bushra Bibi visited the Lahore Punjab institute of Mental health and was briefed on the facilities provided there. pic.twitter.com/3V8R4ACGkC
— ISF Karachi Official (@ISFKarachi) September 15, 2021
بشری بی بی نے لاہور میں ابوالحسن شازلی ریسرچ سینٹر میں آڈیٹوریم، لائبریری اور کانفرنس روم کا معائنہ کیا۔
ریسرچ سینٹر میں اسلام، صوفی ازم، مذہبی افکار، رواداری، سائنس و ٹیکنالوجی اور جدید علوم پر تحقیق کی جائے گی۔ مختلف مذاہب میں تصوف سے متعلق نظریات پر لیکچرز، سیمینارز اور کانفرنسز کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:اب ہر شہری اپنے گھر کا مالک بنے گا، نیاپاکستان ہاؤسنگ اسکیم کی شرائط نرم کرنے پر غورشروع