تھرپارکر: صوبائی وزیر ناصر شاہ نے کہا ہے کہ تھر میں دریائے سندھ کا پانی پہنچانے والی اسکیموں پر کام جاری ہے، تھر میں خراب پلانٹس میں سے چار سو آرو پلانٹس فعال ہوچکے ہیں۔
صوبائی وزیر ناصر شاہ نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ تھرپارکر میں فلٹریشن پلانٹس کا جائزہ لیا اور مٹھی اور اسلام کوٹ میں موجود فلٹرپلانٹس کا دورہ بھی کیا ہے جبکہ نجی کمپنی کے افسران نے فلٹرپلانٹ سے متعلق صوبائی وزیر سید ناصر شاہ کو آگاہ کیا ہے۔
صوبائی وزیر ناصر شاہ نے تھر میں دورے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھر میں پینے کے پانی کا مستقل حل نہر کا پانی پہنچانا ہے جوکہ ہم پائپ لائن ذریعے پورے تھر تک پہنچانا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں:وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ ایک مرتبہ پھر نجی دورے پر امریکا روانہ