برطانیہ کی 18سالہ ایما راڈو کانو نے یو ایس اوپن جیت کر تاریخ رقم کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

British teen Emma Raducanu wins US Open title

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لندن :برطانیہ کی 18 سالہ ایما راڈو کانو نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا،ملکہ الزبیتھ دوم نے 44 سال میں یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیتنے والی پہلی برطانوی کھلاڑی ایما راڈو کانو کو مبارکباد دی ہے۔

ویمنز سنگلز کا فائنل پہلی بار 2 نوجوان کھلاڑیوں کے درمیان کھیلا گیا جس میں راڈو کانو نے لیلیٰ فرنینڈیز کو اسٹریٹ سیٹس میں 4-6، 3-6 سے شکست دی۔اٹھارہ برس کی ایما راڈو کانو چوالیس سال میں یو ایس اوپن ٹینس جیتنے والی پہلی برطانوی کھلاڑی ہیں۔

شاہی محل کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ملکہ برطانیہ کی جانب سے ایما راڈو کانو کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ ملکہ آپ کو یو ایس اوپن ٹینس چیمپئن شپ جیت کر کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد بھیجتی ہیں۔

 

ملکہ الزبیتھ دوم کی جانب سے ایما راڈو کانو کی کامیابی پر مبارکباد دینے کے لیے اس خصوصی پیغام کو شاہی فیملی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:راکاپوشی سرکرکے پہاڑ پر پھنسے والے کوہ پیماؤں کو بچانے کیلئے ہیلی کاپٹربھیجنے کا فیصلہ

پوسٹ میں مزید لکھا گیا کہ ’ملکہ کو آپ اور آپ کی حریف لیلا فرنانڈیز کی شاندار کارکردگی پر کوئی شک نہیں کہ یہ ٹینس کھلاڑیوں کی اگلی نسل کو متاثر کرے گی۔‘

ملکہ برطانیہ کی جانب سے ایما راڈو کانو اور ان کے مداحوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا۔

Related Posts