پشاور: ضلع سوات اور گردونواح میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.3 تھی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 143 کلومیٹر تھی جس کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی علاقہ ہے۔ زلزلے سے خوف و ہراس پھیل گیا تاہم کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔
خیال رہے کہ اِس سے قبل کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس پر لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے تھے۔
شہرِ قائد کے مرکز سے 72 کلومیٹر دور شمال مغرب میں 21 اگست کے روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے متاثرہ علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
خیال رہے کہ اِس سے قبل ضلع سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے عوام میں خوف و ہراس اور بے چینی پھیل گئی۔
قبل ازیں 19 اگست کو ضلع سوات اور خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ گھروں سے نکل آئے اور کلمۂ طیبہ کا ورد شروع کردیا۔
ضلع سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکوں کے متعلق زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی۔
خیال رہے کہ اِس سے قبل ژوب اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع ژوب اور گردونواح میں زلزلہ 3 ماہ قبل آیا۔
جون کے دوران زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی۔لوگوں کی بڑی تعداد کلمہ طیبہ کا ورد کرتی ہوئی گھروں سے باہر نکل آئی۔
مزید پڑھیں: ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.7 ریکارڈ