ایبٹ آباد میں لینڈ سلائیڈنگ، مکان کی چھت گر گئی، 3افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایبٹ آباد میں لینڈ سلائیڈنگ، مکان کی چھت گر گئی، 3افراد جاں بحق
ایبٹ آباد میں لینڈ سلائیڈنگ، مکان کی چھت گر گئی، 3افراد جاں بحق

پاکستان کے 40ویں گنجان آباد ترین شہر ایبٹ آباد میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ایبٹ آباد کے گاؤں پائیجو میں پیش آیا جہاں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔ مکان کی چھت گر جانے کے نتیجے میں ملبے میں دب کر 3 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ امدادی کام شروع کردیا گیا جس کے دوران ملبے میں دبے ہوئے 2 افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔

مکان کی چھت گر جانے سے ملبے تلے دبے ہوئے دیگر افراد کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہونے والی اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل گلگت بلتستان میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہِ قراقرم رائے کوٹ سے گورنر فارم تک بند کردی گئی جبکہ سیاحوں کو چلاس سے آگے سفر نہ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

 گلگت بلتستان میں رواں مون سون سیزن کے دوران شدید بارشیں اور لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس کے باعث جولائی کے آخر میں شاہراہِ قراقرم کے مخصوص حصے کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: شدید بارشیں اور لینڈ سلائیڈنگ، شاہراہِ قراقرم ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند

قبل ازیں  گلگت اسکردو روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ اور  مٹی کے تودے گرنے کے باعث مسافر بس کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 13 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

گزشتہ برس اکتوبر کے دوران راولپنڈی سے اسکردو جانے والی بس کے ساتھ یہ افسوسناک حادثہ تونگوس کے مقام پر پیش آیا۔ بس میں مجموعی طور پر 18 مسافر سوار تھے۔

مزید پڑھیں: گلگت اسکردو روڈ،مسافر بس کھائی میں گرنے سے 13 افراد جاں بحق

Related Posts