امریکا کا افغانستان سے انخلا پروازیں عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکا کا افغانستان سے انخلا پروازیں عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ
امریکا کا افغانستان سے انخلا پروازیں عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ

واشنگٹن: امریکا نے افغانستان سے آنے والوں میں خسرہ کے 4 کیسز سامنے آنے پر انخلا پروازیں عارضی طور پر روکنے کا اعلان کیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے کہا کہ افغانستان سے امریکی شہریوں اور امریکا کے لیے کام کرنے والوں کے انخلا کے دوران آنے والے مہمانوں میں خسرہ کے 4 کیسز سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خسرہ کے کیسز سامنے آنے کے بعد سینٹر فار ڈیزز کنٹرول کی سفارش پر مزید انخلا پروازوں کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔ جو افراد آچکے ہیں ان قرنطینہ کیا گیا ہے اور دیکھا جا رہا ہے کہ خسرہ کے شکار افراد کن کن لوگوں سے ملے۔

جین ساکی نے کہا کہ امریکا پہنچنے والے تمام افغان شہریوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کی ضرورت ہے جب کہ ٹرانزٹ پروازوں سے امریکا آنے والوں کو راستے میں کسی بھی پڑاو پر ویکسین لگانے کے اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: افغانستان میں آج نئی کابینہ کی تقریب حلف برداری ملتوی

اس وقت ٹرانزٹ پروازوں سے ہزاروں افغان شہری جرمنی، قطر، اسپین اور دیگر ممالک پہنچے ہیں اور وہاں کے فوجی اڈوں پر عارضی طور پر ٹھہرے ہوئے ہیں بعد ازاں انھیں امریکا منتقل کیاجائے گا۔وائٹ ہاوس کی ترجمان نے یہ نہیں بتایا کہ پروازوں کی معطلی کب تک برقرار رہے گی۔

Related Posts