کراچی:ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما و سینیٹر فیصل سبزواری نے وفاقی حکومت کی جانب سے 2023 میں مردم شماری کرانے کے اعلان کو اپنی کامیابی قرار دے دیا۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما و سینیٹر فیصل سبزواری نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیو ایم کے کہنے پر تحریکِ انصاف نے مردم شماری 2023 میں کرانے کی منظوری دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یقینی بنایا جائے کہ کسی کی ایما پر شہریوں کی گنتی میں تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ایم کیو ایم پاکستان کے رہنمانے کہاکہ افسوس ہے کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد صوبے بااختیار ہیں۔
مزید پڑھیں: تمام اداروں نے بارش کی صورتحال میں مل کر اچھا کام کیا،مرتضیٰ وہاب