وفاقی وزیر علی زیدی کا کراچی پورٹ ٹرسٹ اسپورٹس کمپلیکس کا دورہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: وفاقی وزیر علی حیدر زیدی کا کراچی پورٹ ٹرسٹ اسپورٹس کمپلیکس کا دورہ، کھلاڑیوں، کوچز اور انتظامیہ سے ملاقات کی۔

وفاقی وزیر علی حیدر زیدی کے ہمراہ معاون خصوصی بحری امور محمود مولوی، سیکرٹری بحری امور رضوان احمد اور چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ نادر وڑائچ سمیت دیگر موجود تھے۔

وفاقی وزیر علی حیدر زیدی کو کے پی ٹی کی ٹیموں کی کارکردگی اور درپیش مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،وفاقی وزیر علی حیدر زیدی نے کھلاڑیوں کو تمام سہولیات فراہم کرنے اور اعلیٰ معیار کی تربیت دینے کی ہدایت کی۔

انہوں نے ٹیموں کی تشکیل کے دوران قابلیت، اہلیت اور میرٹ کی عملدراری کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی، وفاقی وزیر نے ہر دوسرے ماہ ذاتی طور پر ان ٹیموں کی کارکردگی کے تجزیے کا بھی اعلان کیا۔

وزیربحری امور کی جانب سے کرکٹ، اسکواش، باسکٹ بال، فٹ بال اور ویٹ لفٹنگ کی ٹیموں، کوچز اور انتظامیہ کیلئے اہداف کا تعین کیا گیا۔

مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے 18سال بعد پاکستان میں قدم رکھ دیا