سندھ میں 11 ستمبر تک تیز بارش کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا ہنگامی الرٹ جاری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Heavy rain expected in Karachi today

محکمۂ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں 11 ستمبر تک تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے جس پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے ہنگامی الرٹ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے  نے کراچی سمیت سندھ بھر میں 7 سے 11 ستمبر تک تیز بارش کا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی، حیدر آباد، ٹھٹھہ، بدین، شہید بے نظیر آباد، دادو اور تھرپارکر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔

پی ڈی ایم اے کے جاری کردہ ہنگامی الرٹ کے مطابق سندھ کے دیگر شہروں میں بھی تیز بارش متوقع ہے جن میں سانگھڑ، سکھر، لاڑکانہ اور دیگر شہر شامل ہیں۔ تمام ضلعی ایڈمنسٹریٹرز کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی تاکید کردی گئی۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ 8 سے 11 ستمبر تک تیز بارش کے ساتھ ساتھ طوفان بھی آسکتا ہے۔ اس حوالے سے تمام متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ضروری اقدامات اٹھانے کیلئے خطوط ارسال کردئیے گئے۔

دوسری جانب محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش برسانے والا سسٹم ابھی موجود ہے۔ مون سون کا کم دباؤ مغربی حصے میں ہے اور رین سسٹم 11 ستمبر تک کراچی میں ہی قیام پذیر ہوگا۔

صوبہ سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی 11 ستمبر تک بارش کا سسٹم برقرار رہے گا۔ جیکب آباد، سکھر، لاڑکانہ، دادو، تھرپارکر، عمر کوٹ اور شہید بے نظیر آباد میں بارش ہوگی۔ محکمۂ موسمیات نے دیگر اضلاع میں بھی بارش برسنے کی پیشگوئی کردی۔

سندھ کے اضلاع مٹھی، میرپور خاص، حیدر آباد، ٹھٹھہ اور بدین میں بھی بارش برسے گی۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب، بلوچستان، کے پی کے اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ہے۔

  یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بارش، سڑکیں تالاب بن گئیں، پانی نکالنے پر کام جاری 

Related Posts