امریکا کا نائن الیون پرخفیہ تفتیش منظرِ عام پر لانے کا فیصلہ، سعودی عرب کا خیر مقدم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکا کا نائن الیون پرخفیہ تفتیش منظرِ عام پر لانے کا فیصلہ، سعودی عرب کا خیر مقدم
امریکا کا نائن الیون پرخفیہ تفتیش منظرِ عام پر لانے کا فیصلہ، سعودی عرب کا خیر مقدم

ریاض: سعودی عرب نے امریکی صدر جو بائیڈن کے نائن الیون حملوں پر خفیہ تفتیش منظرِ عام پر لانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق سعودی عرب نے امریکا میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر 11 ستمبر 2001 کو دہشت گردی پر کی گئی خفیہ تفتیش کی دستاویزات منظرِ عام پر لانے کے فیصلے کو سراہا ہے جبکہ ماضی کی اس دہشت گردی کا تعلق سعودی عرب سے جوڑا جاتا ہے۔

سعودی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ ہم نے ہمیشہ کہا کہ نائن الیون حملوں کی تفتیش کا تمام تر مواد عوام اور عالمی برادری کے سامنے لایا جائے۔ نائن الیون کمیشن نے تصدیق کی کہ سعودی عرب کو حملوں کے متعلق معلومات نہیں تھیں۔

ماضی کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے سعودی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ ایسے کوئی شواہد دستیاب نہیں کہ نائن الیون پر حملوں میں سعودی حکام کسی بھی صورت ملوث ہوں۔ ہم نے سانحہ 11 ستمبر کے معاملے پر ہمیشہ شفافیت پر زور دیا۔

اپنی حکومت پر لگائے گئے الزامات کو رد کرتے ہوئے سعودی سفارت خانے نے مزید کہا کہ اگر خفیہ دستاویزات منظرِ عام پر آئیں تو بے بنیاد الزامات ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائیں گے۔ سعودی عرب دستاویزات منظرِ عام پر لانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر کا نائن الیون حملوں سے متاثرہ مقامات کے دورے کا فیصلہ

Related Posts