لیاقت آباد پولیس نے بم بردار تین بھتہ خورڈکیت گرفتار کرلئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Karachi police arrested 31 accused

کراچی:لیاقت آباد پولیس نے بم بردار تین بھتہ خورڈکیت گرفتار کرلئے،چاکیواڑہ اور بغدادی میں پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن دو ڈے مسمار کردئے سات منشیات فوشوں کو گرفتا کرلیا۔

جوہر آباد، حیدری مارکیٹ،:گارڈن میں مقابلے پولیس نے دس ڈاکو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کا لوٹا ہو سامان برآمد کرلیا جبکہ مختلف علاقوں سے پولیس نے خاتوں سمیت 27 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے منطابق چاکیواڑہ اور بغدادی میں پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کیا پولیس نے تھانہ چاکیواڑہ سے 6 منشیات فروش رمیش،محمد فیاض، آصف، ولید عرف ولو اور عبدالطیف کو گرفتار کرکے3585 گرام چرس برآمد کرلی۔

پولیس نے منشیات فروشوں کے دو اڈے مسمار بھی کئے جبکہ ہ بغدادی سے 1 منشیات فروش شاہنواز عرف شانو کو گرفتار کیا. تھانہ بغدادی پولیس نے شراب فروشگل حمید ولد محمد لاکھو کو گرفتار کرکے 56 بوتلیں شراب برآمد کرلیں۔

لیاقت آباد پولیس نے بم بردار تین بھتہ خورڈکیت اویس عرف پٹھان ولد محمد بخش، محمد اعظم ولد محمد اقبال اور عمر علی ولد صادق کو گرفتار کرکے 1 ہینڈ گرینیڈ، 30 بورپستول و لوڈ میگزین اور چرس برآمد کرلی۔

جوہر آباد پولیس نے تین ڈاکوں محمد شاکر ولد محمد شاہد،شاہد عارف ولد محمد عارف اورسنبل ولد شہاب الدین کو گرفتار کرکے دو پستول اور 10 لاکھ مالیت کے طلائی زیورات برآمد کرلئے۔

حیدری مارکیٹ پولیس نے تین ملزمان شیر باز عرف بک ولد پیر محمد، گل نبی عرف بڑے ولد عبدالغنی، اور ندیم خان ولد خان محمد کو گرفتار کرکے اسلحہ اور موترسائیکل برآمد کرلی میمن گوٹھ پولیس نے موٹرسائیکل لفٹر ادریس کوگرفتار کرلیا۔

شرافی گوٹھ پولیس نے گٹکا ماوا بنانے اور سپلائی میں ملوث ملزم محمد زبیرکوگرفتا ر کرلیا عیدگاہ پولیس نے موٹرسائیکل لفٹرم عابد علی ولد قادر بخش ہ کو گرفتار کرکے پستول 30 بور اور تھانہ آرام باغ کے علاقہ سے چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

نیو ٹاؤ ن پولیس نے منشیا ت فروش روھن مسیح ولدیوسف مسیح کو گرفتار کرلیا،سعید آباد پولیس نے 31 اگست 2021 کو نشے میں دھت ہو کر سعید آباد سیکٹر 14C اور سیکٹر 17A میں اندھا دھند فائرنگ کر کے دو اشخاص کو زخمی کرنے والا عظیم احمد ولد ولد سلیم احمد کوگرفتار کرلیا۔

مزید پڑھیں: کراچی پولیس کی کارروائی، 3 بچوں کی ماں پر تیزاب پھینکنے والا باپ گرفتار

گارڈن پولیس نے گھروں میں ڈکیتی/چوریاں کرنے وا لے ملزمغلام عباس ولد عبدالغفار ہ کو گرفتار کرلیا.پولیس کو میر محمد نامی شہری سے گھر میں چوری کی اطلاع ملی۔

Related Posts