کراچی:کورونا لاک ڈاؤن میں کاروبار کی بندش سے پریشان تاجروں کو بڑی آسانی مل گئی، حکومت سندھ کی جانب سے کراچی اور حیدرآباد میں تجارتی مراکز رات10بجے تک کھولنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔
تاجروں کی بھوک ہڑتال اوراحتجاج رنگ لے آیا کراچی اور حیدرآباد میں مارکیٹیں رات10بجے تک کھولنے کی اجازت مل گئی۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے تاجر رہنما رضوان عرفان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
ڈپٹی کنونیر کراچی تاجرایکشن کمیٹی شرجیل گوپلانی نے بتایا کہ ناصرشاہ نے رات 10بجے تک کام کی اجازت دینے کا بتایا اور اس کا نوٹیفکیشن جمعے سے قبل جاری کرنے کا بتایا گیا۔ شرجیل گوپلانی کے مطابق ناصرشاہ نے کہاکہ نوٹیفکیشن آنے تک تاجروں کو رات10بجے تک کام کرنے کی اجازت ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 902 نئے کیسز رپورٹ، 83مزید شہری جاں بحق